بدھ, جولائی ۲, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

ڈی ایس پی دیویندر کیس کی تحقیقات میں پیش رفت

NIAنے کیں جموں و کشمیر میں ملی ٹنٹوں کے زیر استعمال3نجی کاریں ضبط

by Srinagar Mail
18/02/2023
A A
ڈی ایس پی دیویندر کیس کی تحقیقات میں پیش رفت
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

سری نگر:۸۱،فروری:سابق ڈی ایس پی دیویندر سنگھ سے اسلحہ اور گولہ بارود کی برآمدگی کے معاملے میں ایک اہم پیش رفت کے بطور قومی تحقیقاتی ایجنسی (NIA) نے جموں و کشمیر میں ملی ٹنٹوں کے زیر استعمال3نجی کاروں کو ضبط کیا۔جے کے این ایس کے مطابق این آئی اے کے ایک سینئر افسر نے ہفتہ کومیڈیا کو بتایا کہ یہ تینوں گاڑیاں 15فروری کوضبط کی گئیں۔ قومی تحقیقاتی ایجنسی (NIA) کے سینئر افسر نے بتایاکہ ہم نے 3نجی گاڑیاں ضبط کیںجن میں Hyundi-i20،Maruti-800 اورHyundi-i20 Sportzشامل ہیں ۔این آئی ا ے نے مزیدکہاکہ ان تینوں نجی گاڑیوں کا استعمال ملزمان نے وادی کشمیر میں دہشت گردانہ سرگرمیوں کو بڑھانے کے لئے کیا تھا،اور گاڑیوں کوUA(P) ایکٹ کے سیکشن 25 (1) کے تحت ضبط کیا گیا ۔قابل ذکر ہے کہ یہ مقدمہ حزب المجاہدین کے2 سرگرم ملی ٹنٹوںسمیت4ملزمان کی گرفتاری سے متعلق ہے، جو ایک Hyundi-i20 کار میں دہشت گردانہ کارروائیوں کے لئے مرکز کے زیر انتظام علاقے سے باہر جا رہے تھے۔معلومات کی بنیاد پر، اس کار کو11 جنوری 2020 کو سری نگر جموں قومی شاہراہ پر ال سٹاپ ناکہ پر روکا گیا تھا۔تلاشی کے دوران گاڑی سے ایک اے کے 47 رائفل، 3 پستول، ایک ہینڈ گرنیڈ، گولہ بارود اور دیگر مجرمانہ مواد برآمد کرکے ضبط کیا گیا۔ابتدائی طور پر یہ کیس کولگام کے قاضی گنڈ پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا تھا اور بعد میں اس معاملے کی جانچ این آئی اے نے سنبھال لی تھی۔تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ Hyundi-i20کی ملکیت اور استعمال ملزم عرفان شفیع میر کے پاس ہے، Maruti-800 مشتاق احمد شاہ کے نام پر رجسٹرڈ ہے اور اس کے بیٹے ملزم سید نوید مشتاق احمد شاہ کے زیر استعمال ہے، اور Hyundi-i20 Sportz تنویر احمد وانی کے نام پررجسٹرڈاور زیر استعمال ہے۔ تینوں گاڑیوں کووادی کشمیر میں دہشت گردانہ سرگرمیوں کےلئے استعمال کیا جاتا تھا۔ این آئی اے کے اہلکار نے کہاکہ معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہے۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

سری نگر اسمارٹ سٹی پروجیکٹ مقررہ وقت میں مکمل ہوں گے:ڈویژنل کمشنر کشمیر

Next Post

کولگام میں حزب ملی ٹنٹوں کے3معاونین گرفتار

Related Posts

ہاوس بوٹ ایسو سی ایشن اور ڈل باشندوں کی وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سے ملاقات دیرینہ مسائل پر توجہ دینے کا مطالبہ

ہاوس بوٹ ایسو سی ایشن اور ڈل باشندوں کی وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سے ملاقات دیرینہ مسائل پر توجہ دینے کا مطالبہ

چیف سیکرٹری نے یاتری نواس کا دورہ کیا

چیف سیکرٹری نے یاتری نواس کا دورہ کیا

سکینہ اِیتونے سکمز کے قیام کا سہرا شیرکشمیر کو دِیا اورجموںوکشمیر کے صحت شعبے میں خدمات کو ’بے مثال ‘ قرار دیا

سکینہ اِیتونے سکمز کے قیام کا سہرا شیرکشمیر کو دِیا اورجموںوکشمیر کے صحت شعبے میں خدمات کو ’بے مثال ‘ قرار دیا

چھے ماہ کے شیرخواربچے کوضلع اسپتال کشتواڑ سے اغواکرنے والی خاتون ,پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار

کٹھوعہ میں پٹواری کو رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا۔

سکینہ اِیتو نے صوبہ کشمیر میں صحت پروجیکٹوں پر جاری کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

سکینہ اِیتو نے صوبہ کشمیر میں صحت پروجیکٹوں پر جاری کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

مرکزی حکومت نے جموں وکشمیرکو مکمل ریاستی درجہ بحال کرنے کا ارادہ کرلیا،فیصلہ کن مشاورت جاری

Next Post
کولگام میں حزب ملی ٹنٹوں کے3معاونین گرفتار

کولگام میں حزب ملی ٹنٹوں کے3معاونین گرفتار

راجوری سے ریاسی جارہی بس راستے میں حادثے کی شکار

معاشرے میں خواتین کا کردار، ماگام ہائر سکینڈری اسکول ایک پروگرام کا اہتمام

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail