منگل, جولائی ۱, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home ادایہ

آبگاہوں کی صفائی اورتحفظ،حکومت کی کوششیں قابل سراہنا

by Srinagar Mail
11/02/2022
A A
آبگاہوں کی صفائی اورتحفظ،حکومت کی کوششیں قابل سراہنا
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

ڈویڑنل کمشنر کشمیر پے کے پولے نے دو روز قبل سرینگر شہر کے نوابازار اور ملحقہ علا قوں کا دورہ کر کے محکمہ ٔ اری گیشن و فلڈ کنٹرول کی جانب سے کٹہ کول کی صفائی ستھرائی کے کام کا ج کا جا ئزہ لیا۔ڈویڑنل انتظامیہ نے سری نگر شہر کے شہر خاص اور دیگر علا قوں سے گزرنے والی تاریخی ندیوں کی صفائی ستھرائی عمل میں لا کر ان تاریخی اور انتہا ئی اہمیت کی حامل کوہلوں کی شان رفتہ بحال کر نے کا پرو گرام ہا تھ میں لیا ہے اور کٹہ کول اس پرو جیکٹ کے تحت پہلی ایسی آب گا ہ ہے جس پر اری گیشن و فلڈ کنٹرول محکمہ کام کر رہاہے۔ایک زمانہ تھا جب سر ی نگر شہر کے بیچوں بیچ گزرنے والی ندیاں شہر سرینگر کے رہا ئشیوں کے لئے پینے کے صاف پا نی کی فراہمی کا ایک اہم اور معتبروسیلہ تھیں بلکہ اس زما نہ کے رواج کے مطابق اندرون شہر کے مختلف علا قوں کے لئے آبی ٹرانسپورٹ کا بھی ایک قابل انحصار ذریعہ تصور کی جاتی تھیں اور اْس زما نہ میں دور دراز کے دیہا ت سے سرینگر شہر میں آنے والی مختلف النوع چیزوں کو لا نے اور لے جا نے کے لئے بھی استعما ل کی جا تی تھیں۔ یہ ندی نا لے سرینگر شہر کی خوبصورتی اور دیدہ زیبی میں بھی اضافے کا باعث ہو ا کر تی تھیں۔امتدادِ زما نہ کے ساتھ ساتھ اور مو ٹر کا روں و رسل و رسائل کے جدید ذرائع کے بیچ یہ آبگا ہیں عام لوگوں کے ساتھ ساتھ حکو مت کی نظروں سے بھی اوجھل ہو گئیں اور نتیجہ یہ ہوا کہ جس جس علا قہ سے ان نا لوں کا گزر ہو تا تھا وہاں وہاں پر ان پر لو گوں نے کہیں غیر قانونی طور قبضہ کیا اور کہیں اپنے آس پڑوس میں جمع ہو نے والا کوڑا لا کر ان میں ڈال دیا۔نتیجہ یہ ہوا کہ چند دہا ئیوں کے دوران ہی یہ ندی نالے کوڑے دانوں میں تبدیل ہوگئے اور ان کا پا نی بھی نا قابل استعما ل ہو گیا بلکہ سچائی یہ ہے کہ ان سے شدید قسم کی بد بو آنے لگی اور یہ بد بو بیچ بیچ میں ملحقہ علا قوں میں بیما ریوں کا با عث بھی بنی۔اب جبکہ حکو مت نے ایک انتہا ئی اور قابل سراہنا اقدام کر تے ہوئے کٹہ کو ل کی صفا ئی ستھرائی کا کر کے اس کی شان ِ رفتہ بحال کر نے کا فیصلہ کر لیا ہے تو ضرورت اس بات کی ہے کہ حکو مت سرینگر شہر کے بیچ سے گزرنے والے سبھی تا ریخی ندی نالوں کی صفا ئی ستھرائی کرا نے اور ان پر اب تک ہوئے غیر قانونی قبضوں کو چھڑاکر ان کی کھو ئی ہو ئی شان بحال کر نے کا کام ہاتھ میں لے لے۔حکو مت کے پا س پہلے ہی سر ینگر شہر میں آبی ٹرانسپورٹ ایک مر تبہ پھر شروع کر نے کا منضوبہ ہے اور اس منصوبہ پر عملدرآمد کے ایک حصے کے بطور دریا ئے جہلم میں آزما ئشی طور پر یہ سلسلہ شروع بھی کیا گیا تھا لہذاء￿ سرینگر کے شہر خاص علا قہ کا کھویا ہوا مقام اور اس علا قہ کی پرانی شان لو ٹانے کے حوالے سے ان ندیوں کی بحالی ایک اہم سنگ میل ہو سکتی ہے۔اگر ان ندی نا لوں کی بحالی یقینی بنائی جا تی ہے تو اس سے سر ی نگر شہر خاص کر شہر خاص میں سیاحت کو بھی فروغ ملے گا اور اس سے سینکڑوں لوگوں کے لئے روز گا ر کے مواقع پیدا ہو ں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ ان آب گا ہوں کو غیر قانونی قبضوں سے بچانے کے لئے ان کے کنا روں کے دونوں اطراف میں سو میٹر کا علا قہ اب ’’نو کنسٹرکشن زون‘‘ قرار دیا جا نا چاہئے تاکہ مستقبل میں کو ئی بھی ان آبگا ہوں پر قبضہ کر نے کی کو شش نہ کر ے اور نہ ہی ان میں گندگی ڈالی جا سکے۔ڈویڑنل کمشنر کشمیر پی کے پو لے اور ضلع انتظامیہ سر ینگر نے ایک اہم اقدام کے طور پر آبگا ہوں کی بحالی کا کا م ہا تھ میں لیا ہے اور اگر یہ کام احسن طریقہ پر پا یہ تکمیل تک پہنچ جا تا ہے تو یہ انتظامیہ کی سر ی نگر شہر کے تئیں سب سے بڑ ی خدمت ہو گی۔ سر ینگر شہر کی شان رفتہ بحال کر نے کے حوالے سے اس طرح کے اقدامات تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھے جا ئیں گے۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

جموں وکشمیر میں بے روزگاری نے سنگین رخ اختیار کیا ہے،مسئلے سے نمٹنے کیلئے ٹھوس اور کارگر حکمت عملی ناگزیر: فاروق عبداللہ

Next Post

حجاب : مسلم خواتین کا آئینی حق

Related Posts

دھیر ج گپتا کی قیادت میں ٹاکن واری۔ بخشی پورہ سرینگر میں عوامی رابطہ پروگرام منعقد

دھیر ج گپتا کی قیادت میں ٹاکن واری۔ بخشی پورہ سرینگر میں عوامی رابطہ پروگرام منعقد

جنگلات میں آتشزدگیوں کی وارداتیں

جنگلات میں آتشزدگیوں کی وارداتیں

ملک امان اللہ صاحب ؒ کا سالانہ عرس:ترقی اپنی جگہ لیکن ماضی بھی ناقابل فراموش

ملک امان اللہ صاحب ؒ کا سالانہ عرس:ترقی اپنی جگہ لیکن ماضی بھی ناقابل فراموش

جموں و کشمیر میں پراپر ٹی ٹیکس کا اطلا ق، خواہ مخواہ کی افواہوں پر لوگ کان نہ دھر یں

جموں و کشمیر میں پراپر ٹی ٹیکس کا اطلا ق، خواہ مخواہ کی افواہوں پر لوگ کان نہ دھر یں

لینڈ ریکارڈس انفارمیشن سسٹم

اللہ ہے نا۔۔۔۔!!

ادویات کی نر خیں آسمان پر

Next Post
آبگاہوں کی صفائی اورتحفظ،حکومت کی کوششیں قابل سراہنا

حجاب : مسلم خواتین کا آئینی حق

آبگاہوں کی صفائی اورتحفظ،حکومت کی کوششیں قابل سراہنا

بخیل سرمایہ داروں کا آخرت میں کیا انجام ہوگا؟

آبگاہوں کی صفائی اورتحفظ،حکومت کی کوششیں قابل سراہنا

’فضول خرچی سے بچیں ‘

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail