بشارت رشید
جمہوری طرز حکومت میں ووٹوں کی اہمیت کو اجاگر کرنے اور نئے ووٹروں کو ووٹ ڈالنے کے لئے رضامند کرنے کی غرض سے ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر پلوامہ کی جانب سے ٹاون ہال اونتی پورہ میں سوموار کو ایک جانکاری پروگرام کا اہتمام کیا گیا، جس میں اونتی پورہ حلقے سے وابسطہ تمام بی-ایل-اوز اور لوگوں نے شرکت کی- اس موقع پر ایک پینٹنگ مقابلے کا اہتمام بھی کیا گیا، جس میں زون اونتی پورہ کے ساتھ وابستہ طلباء کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی- میڈیا سے بات کرتے ہوئے تحصیلدار اونتی پورہ شکیل احمد نے بتایا کہ اس جانکاری پروگرام کا مقصد نوجوان ووٹروں کو جمہوری نظام کے لیے تیار کرنا تھا، اور اس بارے میں نوجوان نسل کو جانکاری فراہم کی گئ۔ انہوں نے میڈیا پر زور دیا کہ وہ ووٹ کی اہمیت کو لیکر عوام کو آگاہ کریں، تاکہ اس حوالے سے مطلوبہ اہداف حاصل کئے جا سکیں-