بدھ, مارچ ۲۹, ۲۰۲۳
No Result
View All Result
  • English
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
No Result
View All Result

حد بندی کمیشن کی سرگرمی لوگوں کو بے اختیار کرنے کی مشق :سید محمد الطاف بخاری

by Srinagar Mail
20/02/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے صدر سید محمد الطاف بخاری کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر حد بندی کمیشن نشستوں کی سر نو حد بندی کرنے کی بجائے یونین ٹریٹری کے لوگوں بے اختیار کرنے کا مشق کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ یونین ٹریٹری کے دونوں خطوں کے لوگوں کو علاقے اور مذہب کی بنیادں پر تقسیم کرنے کی بھر پور کوشش کی گئی ہے۔موصوف صدر نے ان باتوں کا اظہار ہفتے کے روز یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا: ’ملک میں حد بندی 2026 میں کی جانے والی ہے لیکن مجھے معلوم نہیں ہے کہ جموں وکشمیر میں اس مشق کو پہلے ہی کیوں کیا جا رہا ہے‘۔ان کا کہنا تھا: ’حد بندی کمیشن کی یہ مشق جموں وکشمیر میں نشستوں کی سر نو حد کرنے کے بجائے یہاں کے لوگوں کو بے اختیار کرنے کی مشق ہے‘۔انہوں نے کہا کہ یونین ٹریٹری کے دونوں خطوں میں لوگوں کو علاقے اور مذہب کی بنیادوں پر تقسیم کرنے کی مضبوط کوشش کی گئی ہے۔مسٹر بخاری نے کہا کہ ہم نے سب سے پہلے حد بندی کمیشن کی رپورٹ کو مسترد کیا ہے کیونکہ یہ رپورٹ تیار کرنے کے لئے متعلقین کے ساتھ کوئی بات چیت نہیں کی گئی اور نہ ہی کوئی با قاعدہ ہوم ورک کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا: ’حد بندی کمیشن کی رپورٹ میں انوکھی چیزیں دیکھی جا رہی ہیں جو پہلے کبھی دیکھی نہیں گئی ہیں اب ووٹروں کو فلائنگ گاڑیوں میں ووٹ ڈالنے کے لئے جانا پڑے گا‘۔ان کا کہنا تھا کہ جموں وکشمیر کے پانچ ارکان پارلیمان کو مستعفی ہونا چاہئے کیونکہ وہ لوگوں کے مفادات کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہوئے ہیں۔موصوف صدر نے یونین ٹریٹری انتظامیہ پر نوجوانوں کو ستانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ’نوجوان ہر جگہ پریشان ہیں بلکہ انہیں منشیات و ملی ٹنسی کی طرف دھکیلا جا رہا ہے‘۔انہوں نے کہا کہ عارضی ملازموں کو بھی پریشین کیا جا رہا ہے اور انہیں آئے روز نئی نئی فارمز بھرنے کو کہا جا رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جموں وکشمیر کے لوگوں سے زیادہ کسی نے ملک کے لئے قربانیاں نہیں دی ہیں۔مسٹر بخاری نے کہا کہ نیشنل کانفرنس اور بی جے پی لوگوں کے جذبات کی ترجمانی کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں بلکہ وہ اپنی اپنی پارٹیوں کے مفادات کی ترجمانی کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا جو لوگ کہہ رہے ہیں کہ ہم حد بندی رپورٹ کے لئیعدالت کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے وہ لوگوں کو دھوکہ دے رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ وادی کشمیر میں قبرستان کا سناٹا چھایا ہوا ہے نہ کہ امن کا۔مسٹر بخاری نے کہا کہ میڈیا ہماری آواز ہے اور ہم ان کے ساتھ ہیں۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

جموں و کشمیر میں حد بندی کمیشن نے جمہوریت درست کی :الطاف ٹھاکر

Next Post

جموں وکشمیر اورراجستھان میںNIAکے چھاپے ،قابل اعتراض دستاویزات اور کچھ ڈیجیٹل آلات ضبط،تفتیش جاری

Related Posts

عالیہ میر، جموں و کشمیر میں پہلی خاتون وائلڈ لائف ریسکیور

عالیہ میر، جموں و کشمیر میں پہلی خاتون وائلڈ لائف ریسکیور

بی جے پی کے ضلع پریزیڈنٹ پلوامہ لطیف بٹ نے قصبہ یار کے کئی علاقوں کا دورہ کیا

بی جے پی کے ضلع پریزیڈنٹ پلوامہ لطیف بٹ نے قصبہ یار کے کئی علاقوں کا دورہ کیا

پلوامہ نے ٹی بی کے خلاف ایک بڑی کامیابی حاصل کی ہے

دریائے چناب پر تعمیر دنیا کا سب سے اونچا پل 120سالوں کیلئے ڈائزن کیا گیا

سرینگر،بارہمولہ، اوڑی شاہراہ پر جاری کام کیلئے 1973 کروڑ روپے کی منظوری

بارہمولہ میں چوری کا معاملہ حل

بارہمولہ میں چوری کا معاملہ حل

Next Post
جموں وکشمیر اورراجستھان میںNIAکے چھاپے ،قابل اعتراض دستاویزات اور کچھ ڈیجیٹل آلات ضبط،تفتیش جاری

جموں وکشمیر اورراجستھان میںNIAکے چھاپے ،قابل اعتراض دستاویزات اور کچھ ڈیجیٹل آلات ضبط،تفتیش جاری

پولیس کی منشیات مخالف مہم: سال2021میں 1132کیس درج،1672افراد گرفتار

بھکاری بن کرچور گھرمیں داخل ، خاتون کی2 سونے کی انگوٹھیاں چھین کرفرار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail