اشرف چراغ
سرینگر//محکمہ ڈاک میں بہترین کا رکر دگی دکھانے والے آفیسران سمیت 75ملازمین کو اعزاز سے نوازا گیا ۔تقریب کا اہتمام چیف پوسٹ ماسٹر جمو ں و کشمیر سرکل میجر جنرل ڈی وی مہوش کی ہدایت پر منعقد کی گئی ۔تقریب میں چیف پوسٹ ماسٹر جنرل مہمان خصوی تھے جبکہ ڈائریکٹر پوسٹل سروس ،ایس ایس پی سرینگر جاوید احمد حاجی،ایس پی بارہ مولہ ڈویژن ایس کے چگ ،ایس پی لداخ کے علاوہ اسٹنٹ سپر انٹنڈنٹ بارہ مولہ ہیڈ کواٹر اشفاق احمد ،سب ڈویژنل انسپکٹر سرینگر سید روف کے علاوہ انسپکٹر سب ڈویژن سوپور کپوارہ امتیاز احمد بٹ کے علاوہ سرینگر سرکل کے سینئر پوسٹ ماسٹر ،سب پو سٹ ماسٹر ،برانچ پوسٹ ماسٹر ،ایم ٹی ایس اور پوسٹ مین موجود تھے ۔اس موقع پر سب ڈویژن انسپکٹر سرینگر سید روف اور سب ڈویژ ن انسپکٹر سوپور کپوارہ امتیاز احمد بٹ کو چیف پوسٹ ماسٹر جنرل نے ان کی محکمہ میں بہترین کار کردگی پر ٹرافی اور سرٹفکیٹ دیکر اعزاز سے نواز گیا جبکہ سرینگر ،بارہ مولہ ،لداخ اور انت ناگ کے جی ڈی ایس ،ایم ٹی ایس اور سب پوسٹ ماسٹروں ،سب آفس جن میں سوگام ،سونہ واری اور پٹن شامل ہیں کو بھی بہتر کام کرنے پر انعام سے نوازا ۔اس موقع پر چیف پوسٹ ماسٹر جنرل نے انعام یافتہ آفیسران اور دیگر ملازمین کومبارک بادی دی اور کہا کہ آپ لوگ آئندہ بھی محکمہ ڈاک میں بہتر کار کردگی دکھائیں گے ۔انہو ں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ اب وقت ڈیجٹل لائزیشن کا ہے اور جمو ں و کشمیر میں ہر پوسٹ آفس کو آن لائن کیا گیا تاکہ گاہکو ں کو فائدہ پہنچ سکے اور اس سے محکمہ ڈیجٹل انضمام کے ذریعے شہریوں کو بامعنی انداز میں آسان رسائی اور فوری دعووں کا تصفیہ کی سہولیات فراہم کرے گا ۔انہو ں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے جب کوئی بھی صارف اپنے موبائل فون پر گھر بیٹھے ڈیجٹل کاپی ڈوان لوڈ کر سکتا ہے ۔چیف پوسٹ ماسٹر جنرل نے مزید کہا کہ محکمہ ڈاک میں گاہکو ں کے لئے مختلف سکیمیںہیں تاکہ وہ اسکا فائدہ اٹھا سکے ۔اس دوران ایس ایس پی سرینگر جاوید احمد حاجی نے انعام حاصل کرنے والے ملازمین کومبارک بادی دی اور کہا کہ وہ اپنے گاہکو ں کے ساتھ خوش اسلوبی سے پیش آئے ۔