ترال//زونل ایجوکیشن افسر لرگام ترال۔کی جانب سے یو پی ایس خانہ گنڈ میں ایک کوئز مقابلے کا، اہتمام کیا گیا ہے۔زون کے ایک افسر نے بتایااس طرح کے پروگرام منعقد کرنے سے طلباءکو مضامین کی معلومات حاصل کرنے کی ترغیب دی جا تی ہے پروگرام کا اہتمام زونل ایجوکیشن آفیسر لورگام نے کیا تھا جس میں مختلف سکولوں سے آئے ہوئے طلباءو طالبات نے حصہ لیا۔ تمام شرکاءنے اپنی غیر معمولی کارکردگی پیش کی۔ تاہم، چار طلباءیعنی: رضا ایاز چستی (یو پی ایس ڈی جی گنڈ) کی ریاضی، فیصل بشیر (انگریزی) یو پی ایس پانزو، سحرش اشرف (SST)جی ایم ایس مونگہامہ اور عائشہ امتیاز (جی سائنس)یو پی ایس اپس لورو نے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔ متعلقہ مضامین۔ زونل ایجوکیشن آفیسر نے کوئنز جیتنے والوں کو تہہ دل سے مبارکباد پیش کی ہے۔انہوں اساتذہ کے کوششوں کی بھی سراہنا کی ہے۔