- بشارت رشید
پلوامہ: جنوبی کشمیر کے پانپور میں منگل کو محکمہ سیاحت کی جانب سے ‘زعفران فیسٹیول’ کا انعقاد کیا گیا، جس میں اسکولی بچوں کی ایک اچھی تعداد کے ساتھ ساتھ مقامی لوگوں اور فنکاروں نے شرکت کی۔ یہ فیسٹیول علاقے میں سیاحت اور زعفران کو بڑھاوا دینے کی غرض سے منعقد ہوا۔ اس موقعے پر ڈویژنل کمشنر کشمیر پی کے پولے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شامل رہے، جبکہ محکمہ سیاحت کے ڈائریکٹر فضلل حسیب، ڈی سی پلوامہ بصیر الحق چودھری، اور ڈائریکٹر ایگریکلچر اقبال چودھری کے علاوہ باقی افسران بھی پروگرام میں شامل رہے۔ اس دوران ایک رنگارنگ تقریب کا انعقاد بھی عمل میں لایا گیا، جس میں فنکاروں نے اپنے اپنے فن کا مظاہرہ کرکے شرکاء کو محفوظ کیا۔ ڈویژنل کمشنر کشمیر پی کے پولے نے اس سلسلے میں ایک سائکل ریس کو بھی جھنڈی دکھا دی، جس میں کئی سائکل سواروں نے حصہ لیا۔