- سری نگر:۲نومبربر: کے این ایس : جموں کو سمارٹ سٹی کا درجہ ملنے کے بعد جموں کشمیر انتظامیہ نے جموں شہر میں اءریکسا ائٹو یعنی بیٹری پر چلنے والے تین ٹائر ائٹو کی اسکیم لائی جس کے تحت بنک قرضے سے کوئی بھی اءرکشا ائٹو آسانی سے خرید سکے۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق جموں نگروٹہ کی رہنے والی شیما دیوی نامی ایک خاتون جو پیسے سے مزدوری کرتی تھی نے بھی بیٹری پر چلنے والا ائٹو خریدا اور اب وہ جموں سے نگروٹہ راستہ پر ائٹو چلاتی ہیں شیما دیوی کےطابق یہ ایک ایسے گھر میں بالکل نیا عمل ہے جہاں محض کچھ خواتین کے پاس پیشہ ور ملازمتیں ہیں۔اور ائٹو چلاتے ہوئے مسافر انہیں ائٹو کا کنٹرول سنبھالتے ہوئے دیکھ کر مختلف ردعمل دے رہے ہیں۔ جن میں کچھ لوگ شیما دیوی کے اس کام پر تنقید کرتے ہیں تو کچھ لوگ خوش بھی ہوتے ہیں انہوں نے اعتراف کیا کہ وہ خوش قسمت ہیں کہ انہیں اپنے خاندان کی حمایت حاصل رہی۔ ’ا?غاز میں میرے والدین کو عجیب لگا لیکن بالا?خر انہوں نے میری حمایت کی کہ میں ائٹو چلاکر گھر کا خرچہ کما سکو اور میرے شوہر ا?غاز سے ہی پرجوش تھے اور انہوں نے ہمیشہ میری حوصلہ افزائی کی۔شیما دیوی نے کہا کہ ائٹو چلانے کے دوران انہیں ایک بار پولیس تھانہ بھی طلب کیا گیا کسی دوسری خاتون کی شکایات پر وہ پولیس اسٹیشن پہنچی تو شکایات کندہ خاتون نے نازیبہ الفاظ کا استعمال کرکے مجھے برابلا بھی کہا تاہم میرے حوصلے بلند ہیں اور میں ان دوسرا اءرکشا ائٹو خریدنے کی تیاری میں ہوں تاکہ اگر کھبی میرا ایک ائٹو خراب ہوں تو دوسرے ائٹو سے میں کام کرسکو۔شیما دیوی تین بچوں کی ماں ہیں اور تینوں بچوں کو اب نجی اسکول میں داخلہ کرانے کی خواہش بھی رکھتی ہیں کیونکہ اب شیما دیوی کے پاس گھر کا خرچہ آسانی سے آٹو چلاکر حاصل ہوتا ہے