Your Content Goes Here
سرینگر//
فوج نے جمعرات کو جموں و کشمیر کے پونچھ ضلع میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے ساتھ دراندازی کی ایک بڑی کوشش کو ناکام بنا دیاہے جہاں ایک ملی ٹینٹ مارا گیا ہے جس کے قبضے سے اسلحہ اور گولی بارود کو ضبط کیا گیا ہے جبکہ علاقے میں تلاشی آپریشن جاری ہے۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس) کے مطابق دفاعی ذرائع نے بتایا3 نومبر 2022 کو، تقریباً 1بجے، ہندوستانی فوج کے اہلکاروں نے پونچھ سیکٹر (جے اینڈ کے) میں لائن آف کنٹرول کے ساتھ کچھ لوگوں کی مشکوک نقل و حرکت دیکھی، جہاں وہ لائن آف کنٹرول کے پار سے دراندازی کی کوشش کر رہے تھے۔انہوں نے جاری ایک بیان میں مزید بتایا ہے کہ الرٹ فوجیوں نے دراندازوں کو للکارا اور ملی ٹینٹوںنے اپنے ہی فوجیوں پر گولیاں چلا دیں۔ اس کے بعد ہونے والی فائر فائٹ میں، ایک ملی ٹینٹ کی لاش کے ساتھ دو AK-47 رائفلز، ایک پستول اور دیگر جنگی سامان برآمد کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایاآپریشن جاری ہے اور علاقے کی تلاشی کا کام جاری ہے