سپورٹس ڈیسک
پانپور: سی آر پی ایف 185 بٹالین کی جانب سے جنوبی کشمیر کے لیتہ پورہ پلوامہ علاقے میں ایک کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا، جسمیں ضلعے کی تقریباً آٹھ ٹیموں نے حصہ لیا۔ اس موقعے پر ٹورنامنٹ کا فائنل میچ بدھ کو بارسو اور ملنگ پورہ ٹیموں کے مابین کھیلا گیا، جس دوران بارسو کی ٹیم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرکے ٹورنامنٹ اپنے نام کر لیا۔ اختتامی تقریب میں سی آر پی ایف 185 بٹالین کمانڈنٹ ارون بھارتی کے علاوہ مزکورہ بٹالین سے وابستہ باقی افسران اور اہلکار موجود رہے۔ بعد میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کی عزت افزائی کی گئی، جبکہ ان میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔