ہفتہ, جون ۳, ۲۰۲۳
No Result
View All Result
  • English
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
No Result
View All Result

تقریباً7ماہ بعد بھارت میں عالمگیروباءکووڈ19 کا تشویشناک رُخ

یومیہ مثبت معاملات میں تیزی کاسلسلہ برقرار

by Srinagar Mail
07/04/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

 

سری نگر:۷،پریل: تقریباً7ماہ بعد بھارت میں کورونا وائرس نے پھر تشویشناک رُخ اختیار کرلیاہے ،کیونکہ یومیہ مثبت معاملات میں تیزی کاسلسلہ برقرارہے ۔جے کے این ایس کے مطابق مرکزی وزارت صحت کے جمعے کی صبح8بجے کو اپ ڈیٹ کردہ اعداد و شمار کے مطابق، ہندوستان میں گزشتہ24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے6050نئے مثبت معاملات درج ہوئے ہیں، جو 203 دنوں میں ریکارڈ کئے گئے کیسوںکی سب سے زیادہ تعداد ہے، جبکہ گزشتہ سال16 ستمبر کو 6298کورونا کیس ریکارڈ کیے گئے تھے۔وزارت صحت نے کہاکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوںکے دوران ملک کی مختلف ریاستوںمیں کورونا وائرس کے6050نئے مثبت معاملات درج ہونے کے بعد فعال کیسوں کی تعداد بڑھ کر28ہزر303 ہو گئی ہے۔مرکزی وزارت صحت کے مطابق اس دوران مزید 14اموات کے ساتھ ملک میں مارچ اپریل2020سے کوروناکی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر5لاکھ30ہزار943 ہو گئی ہے ۔وزارت نے بتایاکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوںکے دوران مہاراشٹرمیں 3، کرناٹک اور راجستھان میں 2،2، اور دہلی، گجرات، ہریانہ، ہماچل پردیش، جموں و کشمیر اور پنجاب ، اور ایک کیرالہ میں ایک ایک کورونا متاثرہ مریض کی موت واقعہ ہوئی ہے۔وزارت نے مزید کہاکہ ملک میں یومیہ مثبتیت کی شرح 3.39 فیصد اور ہفتہ وار مثبتیت کی شرح3.02 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔متعلقہ مرکزی وزارت نے کہاکہ 6050نئے مثبت معاملات درج ہونے کے بعد ہندوستان میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی کل تعداد 4کروڑ47لاکھ45ہزار104تک پہنچ گئی ہے۔وزارت صحت کی ویب سائٹ کے مطابق قومی سطح پرکورونا متاثرین کے صحت یاب ہونے کی شرح 98.75 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔بیان میں کہا گیا کہ عالمگیروباءکوروناسے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 4کروڑ41لاکھ85ہزار858 ہو گئی ہے، جبکہ اموات کی شرح 1.19 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

کشمیر میں مندروں کی جائیدادوں کومبینہ طورغیر قانونی لیز پر دینے کامعاملہ

Next Post

عالمی یوم صحت: اسلامک یونیورسٹی اونتی پورہ کی جانب سے آگاہی پروگرام منعقد

Related Posts

مہک ڈرامیٹک کلب سرینگر کی طرف سے سرینگر کے ٹیگور ہال میں ”روف“ پر مبنی ایک رنگا رنگ پروگرام پیش

مہک ڈرامیٹک کلب سرینگر کی طرف سے سرینگر کے ٹیگور ہال میں ”روف“ پر مبنی ایک رنگا رنگ پروگرام پیش

جعلی انکم ٹیکس دعوﺅں کی آڑمیں محکمہ خزانہ کو4برسوں میں تقریباً17کروڑروپے کاچونالگانے کاانکشاف

اونتی پورہ سے کوئل پلوامہ تک رابط سڑک بیشتر مقامات پر خستہ حال

اونتی پورہ سے کوئل پلوامہ تک رابط سڑک بیشتر مقامات پر خستہ حال

معروف کوچنگ ادارے ”فزکس والا“ کاسرینگر میں سنٹر قائم

معروف کوچنگ ادارے ”فزکس والا“ کاسرینگر میں سنٹر قائم

شادی پورہ گاندربل اورپٹن میں پولیس کی کارروائیاں

بتہ مالو قتل کیس24 گھنٹوں میں حل، مرکزی ملزم گرفتار

حج2023:جموں وکشمیر کے12ہزار عازمین کی روانگی اورواپسی کاشیڈول

حج2023:جموں وکشمیر کے12ہزار عازمین کی روانگی اورواپسی کاشیڈول

Next Post
عالمی یوم صحت: اسلامک یونیورسٹی اونتی پورہ کی جانب سے آگاہی پروگرام منعقد

عالمی یوم صحت: اسلامک یونیورسٹی اونتی پورہ کی جانب سے آگاہی پروگرام منعقد

مئی2023: سری نگرمیں G20مندوبین کااہم اجلاس ،تیاریوںکوحتمی شکل دینے کے اقدامات شروع

مئی2023: سری نگرمیں G20مندوبین کااہم اجلاس ،تیاریوںکوحتمی شکل دینے کے اقدامات شروع

سرسبز و شاداب جنگلات کے درمیان واقع علاقہ سناسر رام بن میں40کنال پرمحیط باغ گل لالہ کاافتتاح

سرسبز و شاداب جنگلات کے درمیان واقع علاقہ سناسر رام بن میں40کنال پرمحیط باغ گل لالہ کاافتتاح

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail