بشارت رشید
پلوامہ: عالمی یوم صحت کے موقع پر اسلامک یونیورسٹی اونتی پورہ کشمیر نے 7 اپریل کو کشمیر کے مختلف اسپتالوں میں بیداری پروگرام کا انعقاد کیا۔ ایک عہدیدار کے مطابق سید منطقی میموریل کالج آف نرسنگ اینڈ میڈیکل ٹکنالوجی نے علمدار میموریل کالج آف نرسنگ کے ساتھ مل کر سکمز سوورہ، سب ڈسٹرکٹ ہسپتال بجبہاڑہ، سب ڈسٹرکٹ ہسپتال پانپور، IMHANS، اور ایس ڈی ایچ ترال میں عالمی یوم صحت 2023 منایا۔ یہ پروگرام منتطقی کالج، آئی یو ایس ٹی، پروفیسر (اے) عصمت پروین کی سربراہی میں منعقد ہوا۔ تقریب کا اہتمام بی ایس سی نرسنگ کے پہلے سمسٹر، تیسرے سمسٹر اور تیسرے سال کے فیکلٹی ممبران اور طلباء نے کیا۔ تقریب کے دوران طالب علموں نے مختلف موضوعات پر صحت سے متعلق مکالمے پیش کرکے عام لوگوں میں بیداری پیدا کی۔ اس دوران ہسپتالوں کے منتظمین نے لوگوں میں صحت سے متعلق آگاہی پیدا کرنے پر طلباء کی کوششوں کو سراہا۔