سید اعجاز
ترال//ڈگری کالج ترال نے او این جی سی میڈکل سپر 30 سرینگر کے اشتراک سے کالج آڈیٹوریم میں گیارویں اور بارویں جماعت کے طلبا کے لیے ایک سیمنار کا اہتمام کیا تھا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ترال ساجد یحییٰ نقاش مہمان خصوصی جبک کہ کالج کے پرنسپل ڈاکٹر مشتاق احمد ملک ، اور تحصیلدار ترال سجاد احمد بھی اس موقع پر موجود رہے پروگرام کا مقصد طلبا کو نیٹ اور دیگر امتحانات کے لیے ایک سال کے لیے مفت کوچنگ فراہم کرنی تھی جس کے لیے طلبا ایک ریٹن ٹیسٹ دینا پڑے گامقامی طلباءنے اسطرح کے پروگراموں کو منعقد کرانے کے لیے کالیج انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور کہاکہ اسطرح کے اقدامات سے انھیں بہت فایدہ ملنے کی امید ہے۔اے ڈی سی نے بتایا ترال میں یہ ایسا پروگرام پہلی بار منعقدہوا جس سے غریب طلبا کو کافی فائدہ ملے گا۔کیونکہ موجود دور میں غریب طلباءکے اعلی تعلیم حاصل کرنا مشکل امر بن گیا ہے انہوں نے مزید بتایا کہ اس حوالے سے مزید پروگرام بھی ترال کے قرب وجوار میں منعقد کیے جائیں گے






