اننت ناگ /22 دسمبر2023ئکمشنر سیکرٹری اِمداد باہمی یشامد گل نے آج اننت ناگ کے تاریخی قصبے عشمقام میں یادگار ی ’وِکست بھارت سنکلپ یاترا ‘میں شرکت کی۔ یہ یاترا اَپنے شہریوں کی فلاح و بہبود کے لئے حکومت کی لگن اور ترقیاتی اَقدامات کے تبدیلی کے اثرات کا ثبوت ہے۔یشامدگال نے جاری یاترا کے ایک حصے کے طور پر مقامی باشندوں کے ساتھ بات چیت کی اور علاقے میں مرکزی حکومت کی مختلف سکیموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ہزاروں شرکا¿ نے مرکزی حکومت کی فلیگ شپ سکیموں کے فوائد براہِ راست لوگوں تک پہنچانے کے لئے ستائش کی۔ نو پروگراموں کے ذریعے پردھان منتری جن دھن یوجنا، آیوشمان بھارت، کسان سمان ندھی اور دیگر جیسے اہم اَقدامات کے ٹھوس اثرات کو ظاہر کیا گیا۔ افراد نے”میری کہانی ،میری زبانی“کے تحت اَپنے تجربات کا اِشتراک کیا جس میں اِن سکیموں کے ان کی زندگی پر حقیقی اثرات کی عکاسی کی گئی ہے ۔






