سری نگر / 26دسمبر2023ئنیشنل ہیلتھ مشن جموںوکشمیر نے آج نومبر 2023 ءکی ماہ کے لئے ہاسپٹل مینجمنٹ اِنفارمیشن سسٹم (جے کے اِی۔ سہج) پر صحت عامہ سہولیات کی درجہ بندی جاری کی۔گورنمنٹ میڈیکل کالجوں کے ایسوسی ایٹیڈہسپتالوں کے زُمرے میں جموں نفسیاتی امراض کے ہسپتال نے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے ۔ اِس کے بعد جی ایم سی راجوری ، کشمیر نرسنگ ہوم سری نگر، جی ایم سی اودھمپور اور جموں سپر سپیشلٹی ہسپتال کا نمبر ہے۔ اِس زُمرے میں سب سے نیچے پانچ میں جی ایم سی ہندواڑہ، سری نگرنفسیاتی امراض ہسپتال، بون اینڈ جوائنٹ ہسپتال سری نگر، جی ایم سی جموں اور گورنمنٹ میڈیکل کالج ڈوڈہ شامل ہیں۔ڈسٹرکٹ ہسپتالوں کے زُمرے میں پہلا درجہ اے ایس وائی ایم ڈی ایچ بڈگام نے حاصل کیا ہے۔ اِس کے بعدڈسٹرکٹ ہسپتال سانبہ،ڈسٹرکٹ ہسپتال کشتواڑ،ڈسٹرکٹ ہسپتال ریاسی اورڈسٹرکٹ ہسپتال شوپیاں نے درجہ حاصل کیا ہے۔ اِس زُمرے میں سب سے نیچے پانچ میں ڈسٹرکٹ ہسپتال بانڈی پورہ، ڈسٹرکٹ ہسپتال کولگام، ڈسٹرکٹ ہسپتال پلوامہ، جے ایل این ایم سری نگر اور ایم سی سی ایچ اننت ناگ شامل ہیں۔