اننت ناگ / 26دسمبر2023ئکمشنر سیکرٹری اِمداد باہمی یشا مدگل نے آج پولی ٹیکنک کالج لارکی پورہ اننت ناگ میں ایک میگا عوامی دربار کی صدارت کی اور ضلع کے لوگوںکے مسائل اور مطالبات کا جائزہ لیا۔عوامی دربار میں تمام سیکٹورل ہیڈ ز او رضلعی اِنتظامیہ کے سینئر اَفسران نے شرکت کی۔چیئرمین ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل اننت ناگ، وائس چیئرمین، پی آر آئی کے دیگر نمائندے اور مختلف وفود بھی میگا پبلک آو¿ٹ ریچ پروگرام کا حصہ تھے۔عوامی دربار میں عوام کی جانب سے زبردست ردِّعمل دیکھنے میں آیا جس کے دوران عوام نے یشا مدگل کو اَپنے ترقیاتی مسائل اور مطالبات سے آگاہ کرتے ہوئے ان کے اَزالے میں مداخلت کی درخواست کی۔