سری نگر:۳، جنوری: جے کے این ایس : گزشتہ تقریباً ایک ماہ سے جاری خشک موسمی صورتحال کے باعث رات کے کم سے کم درجہ حرارت میں تیزی کیساتھ کمی آنے کا سلسلہ جاری ہے ،جسکے نتیجے میں پوری کشمیر وادی سخت ترین سردی کی زدمیں ہے ۔ موسمیاتی ماہرین کے مطابق10جنوری تک شبانہ دسردی کی لہرمیں مزید شدت آنے کا امکان ہے ،جسکے نتیجے میں کئی علاقوں میں درجہ حرارت ریکارڈ توڑحدتک کم ہوسکتاہے ۔اس دوران بدھ کی صبح کچھ وقت کیلئے ہلکی دُھوپ چھائے رہنے کے بعد دوپہر سے مطلع ابرآلود رہا ،اور اس دوران یخ بستہ ہوائیں چلتی رہیں ۔جے کے این ایس کے مطابق سری نگر شہر میں منگل اور بدھ کی درمیانی رات کم سے کم درجہ حرارت میں کوئی اضافہ ریکارڈنہیںکیاگیا ،کیونکہ گزشتہ رات بھی پیراور منگل کی درمیانی شب کی طرح کم سے کم پارہ منفی 4.8ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیاگیا۔تاہم شمالی اور جنوبی کشمیرمیں سردی کی شدت میں اضافہ درج ہوا ۔محکمہ موسمیات کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی رات اننت ناگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی7.2، شوپیان: منفی7.0،پلوامہ: منفی6.6،پہلگام :منفی6.6،بارہمولہ : منفی6.0 ، بانڈی پورہ :منفی 5.5اورکپوارہ :منفی 5.3،بڈگام ©::منفی5.0 ،ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیاگیا۔مزید برآں منگل اور بدھ کی درمیانی رات گاندربل میں کم سے کم پارہ منفی4.5،کولگا م : منفی3.0،گلمرگ ::منفی 4.0،قاضی گنڈ:منفی4.6اورکوکرناگ:منفی3.2ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیاگیا۔اس دوران شبانہ درجہ حرارت میں مسلسل گراوٹ کی وجہ سے آبگاہوں کے منجمد ہونے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ نل اورسپلائی لائن جم جانے سے پینے کے پانی کی ترسیل بھی متاثر ہے ۔اورساتھ ہی جاری خشک موسمی صورتحال کے بیچ شبانہ درجہ حرارت میں تیزی کیساتھ گراﺅٹ آنے کی وجہ سے سردی کی لہر نے پوری وادی میںگھر گھر بیماروںکی لائن لگادی ہے ،کیونکہ بڑی تعدادمیں نونہالوں اور نوجوانوں سے لیکر بزرگ اور خواتین مختلف قسم کی موسمیاتی بیمارویوں بشمول نزلہ ،زکام،کھانسی اور جسم کے دردمیں مبتلاءہیں ۔دریں اثناءمحکمہ موسمیات نے آنے والے دنوںمیں درجہ حرارت میں مزید کمی آنے کاامکان ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ مجموعی طور پر10جنوری تک کوئی قابل ذکر موسمی سرگرمی نہیں۔محکمہ موسمیات نے مزید کہاکہ 3جنوری کو موسم بنیادی طور پر خشک رہنے کے بعد4اور5جنوری کو بھی میدانی علاقوں میں آسمان پر بادل چھائے رہنے کے بیچ موسم خشک رہے گا تاہم کچھ بالائی علاقوںمیں ہلکی برف باری کاامکان ہے ۔متعلقہ محکمے مے مطابق 6اور7جنوری کو بھی موسم بنیادی طور پر خشک رہنے کاامکان ہے جبکہ مجموعی طور پر8 جنوری کوکچھ الگ تھلگ پہاڑی علاقوںمیں ہلکی برف باری ہوسکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 9اور10جنوری کو عام طور پرموسم خشک رہے گا۔محکمہ نے وارننگ جاری کی اگلے 2دنوں یعنی جمعرات اور جمعہ کے دوران جموں کے میدانی علاقوں میں سرد دن کے حالات کے ساتھ درمیانی سے گھنی دھند جاری رہنے کا امکان ہے۔