سید اعجاز
سرینگرکے این ایس22 جولائی : //وسطی کشمیر کے ضلع گاندر بل کے منی گام علاقے میں کچھ وقت سے جاری کرکٹ تورنا منٹ منی گام پرائمیر لیگ کو ”بلیوں ہانکس کشمیر “ نے اپنے نام کرنے میں کامیابی حاصل کر لی ہے ۔اس دوران ٹورنا منٹ میں شاندار کار کردگی کا مظاہرہ کرنے پر رئیس وانی کو مین آف دی میچ قرار دیا ۔تفصیلات کے مطابق گاندر بل کے منی گام علاقے میںگزشتہ چند ماہ سے جاری کرکٹ ٹورنا منٹ”پنی گام پرئمیر لیگ“ جس کا اہتمام منی گام کرکٹ ایسو سی ایشن نے کیا تھا کا آخری مقابلہ ”بلیوں ہانکس کشمیر“ اورمنی گام شاہینز کے درمیان اتوار کے روزکھیلا گیا ہے ۔سب سے پہلے” بلیوں ہانکس کشمیر “کشمیر نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کر کے مقررہ20اروں میں 247رن بنائے۔اس دوران رئیس وانی نے اس تورنا منٹ میں شاندار کار کردگی کا مظاہرہ کر کے مین آف دی میچ کا خطاب اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوا ۔اس ٹورنامنٹ میں کل16ٹیموں نے شرکت کی ہے ´ڈاکٹر سید واصف قابل داد قیادت میں بلیو ہنکس کشمیرنہ صرف غیر معمولی مہارت کا مظاہرہ کیا ۔بلکہ مقامی صلاحیتوں کو بھی پروان چڑھایا جواس شاندار فتح کا باعث بنی ۔ ۔