سرینگر:۱۹؍اگست
پی ڈی پی نے پیر کو جنوبی کشمیر کے 8اسمبلی حلقوں کیلئے اپنے اُمیدواروںکی لسٹ جاری کردی ،جن میں سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کی بیٹی التجاءمفتی کا نام بھی شامل ہے ،جو اسمبلی حلقہ بجبہاڑہ سے الیکشن میں حصہ لیں گی ۔پی ڈی پی کے دیگر سات اُمیدواروںمیں عبدالرحمان ویری (اننت ناگ ایسٹ)،ڈاکٹر محبوب بیگ (اننت ناگ) ،سرتاج احمد مدنی (دیوسر)،غلام نبی لون ہانجورہ (چرار شریف) ،غلام محی الدین وانی (وچی)،وحید الرحمان پرہ (پلوامہ ) اور رفیق احمد نائیک ترال شامل ہیں ۔