سرینگر14 نومبر:`سماجی جرائم کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے، اونتی پورہ میں پولیس نے 05 جواریوں کو گرفتار کیا ہے اور ان کے قبضے سے داؤ پر لگی رقم ضبط کی ہے۔
پامپور میں قمار بازی کی سرگرمیوں کے بارے میں مخصوص اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے، تھانہ پانپور کی پولیس پارٹی نے مخصوص جگہ پر چھاپہ مار کر 05 جواریوں کو موقع پر ہی گرفتار کیا۔ ان کی شناخت فردوس احمد وانی ولد محمد شعبان وانی، عبدلمجید وانی ولد عبدلعزیز وانی ساکن تلباغ ڈونیناد، غلام محمد وانی ولد عبدلعزیز وانی ساکن تلباغ ڈونیناد، محمد امین وانی ولد محمد شعبان وانی ساکنہ تلباغ اور عاقب احمد ڈار ولد عبدلرحمان ڈار ساکنہ تلباغ پامپور کے طور پر ہوی ہے۔
پولیس نے جواریوں سے 4,000/- کی داؤ پر لگی رقم اور تاش کو ضبط کرلیا ہے۔ انہیں تھانے منتقل کر دیا گیا ہے جہاں وہ زیر حراست ہیں۔
اسی مناسبت سے ایف آئی آر نمبر 130/2023 کے تحت قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت پولیس اسٹیشن پامپور میں ایک کیس درج کیا گیا ہے اور تحقیقات شروع کی گئی ہے۔
مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث پائے جانے والے افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ کمیونٹی ممبران سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ اپنے پڑوس میں ہونے والے جرائم کے بارے میں معلومات مقامی پولیس یونٹوں کے ساتھ شیئر کریں۔