منگل, دسمبر ۲۳, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home Latest News

وادی کشمیر میں مختلف مقامات پر ذوالجناح کے جلوس برآمد

ہزاروں کی تعداد میں ماتمی جلوس میں لوگوںکی شرکت

by Srinagar Mail
17/07/2024
A A
وادی کشمیر میں مختلف مقامات پر ذوالجناح کے جلوس برآمد
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

سرینگر جولائی : حضرت امام حسین علیہ السلام کی کربلا میں یزیدی فوج کے ہاتھوں شہادت کے دن یوم عاشور پر جموں وکشمیر میں سینکڑوں جگہوں پر وادی کشمیر میں مختلف مقامات پر ذوالجناح کے جلوس برآمد ہوئے جن میں عزاروں داروں کی ایک بڑی تعداد نے گھروں سے نکل کر ماتمی جلوسوں میں شرکت کی ۔اس دوران انتظامیہ کی جانب سے تمام قسم کے بہتر انتظامات میسر رکھے گئے تھے ۔جبکہ پولیس اور سیول انتظامیہ کے اعلیٰٰ حکام نے ماتحت افسران کے ہمراہ شعیہ آبادی والے علاوہ کا دورہ کر کے یہاں ہر طرح کے سہولیات اور امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا ۔ کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق وادی کشمیر میں سب سے بڑا ماتمی جلوس زڈی بل اور بڈگام میں برآمد ہوئے۔اس موقع پر علمائے کرام و ذاکرین اپنی تقاریر میں حضرت امام حسین علیہ السلام کی عظیم اور روشن تعلیمات اور سانحہ کربلا کے مختلف پہلووں کو اجاگر کر رہے ہیں۔موصولہ اطلاعات کے مطابق جموں وکشمیر میں بدھ کے روز یوم عاشورا کے موقع پر ماتمی جلوس برآمد ہوئے جن میں مرد و زن، بوڑھے اور بچوں نے شرکت کی۔سری نگر سے نامہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ زڈی بل علاقے میں ایک بڑا ماتمی جلوس برآمد ہوا جس میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔جس دوران یہاں ذوالجناح کے جلوس بھی برآمد ہوئے ہیں ۔خیال رہے جموں وکشمیر انتظامیہ نے گزشتہ سال پہلی دفعہ یوم عاشورا کے موقع پر زولجنا کے جلوس کو روایتی راستوں پر جانے کی اجازت دی۔ماتمی جلوسوں میں شبیہ علم، ذوالجناح اور شبیہ تابوت شامل تھے جبکہ عزادار نوحہ خوانی اور سینہ کوبی کر رہے تھے۔ جلوسوں کے راستوں پر جگہ جگہ سبیلوں کا اہتمام کیا گیا تھا۔ جلوسوں کے راستوں پر جگہ جگہ نیاز کا اہتمام کیا گیا تھا ۔بوٹہ کدل لالبازار سے لے کر جڈی بل تک تل دھرنے کی بھی جگہ نہیں تھی اورپوری شاہراہ عزاداروں سے بھری پڑی ہوئی تھی۔ نامہ نگار محمد یعقوب نے بتایاوسطی کشمیر کے شیعہ اکثریتی قصبہ بڈگام سے موصولہ ایک رپورٹ کے مطابق قصبے میں تاریخی ماتمی جلوس میرگنڈ سے برآمد ہوا، جو اپنے روایتی راستے ڈی سی آفس روڑ سے ہوتے ہوئے سنیچر کی شام دیر گئے بڈگام میں اختتام پذیر ہوگا۔نامہ نگار نے بتایا کہ سری نگر کے بمنہ علاقے میں بھی عزاداروں نے ماتمی جلوس نکالاجس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔جنوبی کشمیر سے نمائندے نے اطلاع دی ہے کہ اننت ناگ ، پلوامہ ، شوپیاں ۔پنیر جاگیر ترال اورکولگام میں بھی زولجنا کے جلوس برآمد ہوئے جو مختلف راستوں سے ہوئے ہوئے اما م باڈہ میں اختتام پذیر ہوئے۔ ایک سرکاری عہدیدار نے بتایاکہ محرم الحرام امن، محبت اور عقیدت و احترام کا مہینہ ہے، قیام امن اور مذہبی رواداری کا فروغ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، امن اور بھائی چارے کی فضا برقرار رکھنے میں امن کمیٹیوں کا کردار قابل تعریف ہے۔ شمالی ضلع بارہ مولہ ، پٹن، سوپور ، بانڈی پورہ ،اجس ،اور کپواڑہ میں بھی شیعہ آبادی والے علاقوں میں زولجنا کے جلوس برآمد ہوئے۔ عاشورہ، محرم کا 10 واں دن، دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے گہری تاریخی اور روحانی اہمیت رکھتا ہے، یہ ہمارے نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے پیارے نواسے امام حسین علیہ السلام کی حق کے لیے عظیم جدوجہد، قربانی اور شہادت کا دن ہے، اس روز امام حسین علیہ السلام نے اپنے اصحاب اور اہل بیت کے ساتھ کربلا کی جنگ میں ظلم، جبر اور ناانصافی کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ظلم و جبر کے خلاف کھڑا ہونا ایک مسلمان کا اخلاقی فرض ہے، ان کا لازوال پیغام آج ہمارے ساتھ گونجتا ہے، جو ہمیں اپنی زندگی کے تمام پہلووں میں انصاف، ہمدردی اور استقامت کے اصولوں کو برقرار رکھنے کی ترغیب دیتا ہے۔ وادی کشمیر میں پولیس اور سیول انتظامیہ نے اس طرح کے جلوسوں کے لئے ہر طرح کا انتظام کیا تھا جبکہ8محروم کو بھی سرینگر میں جلوس برآمد ہوا جس میں بھی لوگوں نے شرکت کی ہے واضح رہے سرینگر میں2023ءمیں قریب30سال سے زیادہ وقفے کے بعد اس طرح کے جلوس نکالنے کی اجازت دی گئی ہے ۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

دسویں محرم کے جلوسوں کے پرامن انعقاد کے لیے تمام انتظامات کئے تھے:: آئی جی پی کشمیر

Next Post

بارسوں اونتی پورہ واقعے سے متعلق پولیس کا پریس بیان

Related Posts

پی ڈی پی عوام کو دھوکہ دینے کے سوا کچھ نہیں کرتی: عمر عبداللہ

6اپریل تک بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان

کشمیر میں 4اور5نومبر کو ہلکی برف باری اور بارشوں کا امکان

کسان میلہ جدید اور پائیدار زرعی طریقوں پر بامعنی تبادلہ خیال کیلئے ایک پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے ۔ جاوید ڈار

کسان میلہ جدید اور پائیدار زرعی طریقوں پر بامعنی تبادلہ خیال کیلئے ایک پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے ۔ جاوید ڈار

وزیر اعلیٰ نے ایس کے آئی سی سی میں نیشنل کانفرنس برائے مریضوں کی حفاظت کا افتتاح کیا

وزیر اعلیٰ نے ایس کے آئی سی سی میں نیشنل کانفرنس برائے مریضوں کی حفاظت کا افتتاح کیا

دانتوں کے ڈاکٹر صرف دانتوں کے ڈاکٹر نہیں ہیں ، وہ حفاظتی اور نظامی صحت کی دیکھ بھال کا اہم حصہ ہیں ۔ سکینہ ایتو

دانتوں کے ڈاکٹر صرف دانتوں کے ڈاکٹر نہیں ہیں ، وہ حفاظتی اور نظامی صحت کی دیکھ بھال کا اہم حصہ ہیں ۔ سکینہ ایتو

جاوید ڈار نے اِسلامک یونیورسٹی سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں بین الاقوامی جیواسپیشل کانفرنس کا اِفتتاح کیا

جاوید ڈار نے اِسلامک یونیورسٹی سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں بین الاقوامی جیواسپیشل کانفرنس کا اِفتتاح کیا

Next Post
بارسوں اونتی پورہ واقعے سے متعلق پولیس کا پریس بیان

بارسوں اونتی پورہ واقعے سے متعلق پولیس کا پریس بیان

کپرن شوپیان میں شبانہ تصادم آرائی،پاکستا نی ملی ٹینٹ جاں بحق:اے ڈی جی پی

کیرن سیکٹر میں در اندزی کی ایک اور کوشش ناکام بنا دی گئی،گولیوں کے تبادلے میں2ملی ٹینٹ مارے گئے ،آپریشن جاری

بی جے پی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے،جموں کشمیر میں عنقریب اسمبلی انتخابات ہونگے

بی جے پی جموں و کشمیر میں آئندہ اسمبلی انتخابات کے لیے تیار:چگ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail