منگل, جولائی ۱, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home ادایہ

سرینگر میں G2Cسہولیات کا آغاز،بہتر حکمرانی کی طرف ایک اور اقدام

by Srinagar Mail
13/02/2022
A A
آبگاہوں کی صفائی اورتحفظ،حکومت کی کوششیں قابل سراہنا
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

انفارمیشن ٹیکنا لو جی کے معرض ِ وجود میں آنے سے اب تک اس کی وجہ سے انسانی زندگی میں کئی طرح کی آسانیاں پیدا ہو ئی ہیں اور جتنا جتنا اس ٹیکنالوجی کا دائرہ وسیع ہو تا جا رہا ہے اتنا ہی یہ انسانیت کے لئے آسانیاں پیدا کر تی چلی جا رہی ہے۔انسانی زند گی کا ایک کو ئی بھی ایسا شعبہ نہیں رہا ہے جس میں انفا رمیشن ٹیکنا لوجی کسی نہ کسی طریقہ سے سرایت نہ کر چْکی ہو۔تعلیم کا شعبہ ہو یا صحت کا ،تجا رت کا شعبہ ہو یا رسل ورسائل اور کمیو نکیشن کا ،ہر شعبہ میں انفا رمیشن ٹیکنا لوجی کی وجہ سے پچھلی ایک دو دہا ئیوں کے دوران انقلابی نو عیت کی تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں۔دنیا بھر کی حکو متوں نے اب انتظامی امورات کو آسان بنا نے اور انہیں نئی جہت دینے کے لئے بھی انفا رمیشن ٹیکنا لوجی کا استعما ل کر نا شروع کر دیا ہے اور اس حوالے سے جموں وکشمیر کی حکو مت بھی مقدور بھر کو ششیں کر رہی ہیں۔بنکیٹ ہا ل سر ینگر میں کل جموں وکشمیر کے چیف سیکر ٹری ڈاکٹر ارون کما ر مہتا کی صدارت میں ایک میٹنگ کے دوران موصوف نے سر ینگر ضلع کے شہریوں کے لئے گو رنمنٹ ٹو سٹیزنز(G2C) سروس کا آن لائین افتتاح کیاگیا۔یہ سہولیت سرینگر شہر میں لوگوں کو مختلف نوعیت کی سہولیا ت فراہم کر نے کے حوالے سے انقلابی اثرات کی حامل ہو گی کیو نکہ عام حالات میں جن سہولیات کے لئے لوگوں کو سرکا ری دفاتر کے کئی با ر چکر کاٹنا پڑ تے ہیں اور مہینوں انتظار کر نے کے با وجود بھی جن سہولیا ت کا حصول لوگوں کے لئے مشکل ہو جا تا تھا وہ سہولیات اب عام انسان آن لا ئین موڈ میں گھر بیٹھے اپنے مو با ئیل فون کے ذریعہ حاصل کر سکتا ہے۔آمدنی سے متعلق سر ٹفکیٹ ،موت یا جنم سے متعلق اسنا د ،مخصوص زمروں سے متعلق اسنا د اور اسی طرح کی دیگر اسناد کے لئے اب سرینگر شہر کے حدود میں رہنے والے لوگوں کو آن لا ئین درخواست بھی دینا ہو گی اور وہ انہیں یہ اسناد آن لا ئین مو ڈ میں ہی حاصل بھی ہو جا ئیں گی۔حکو مت کی اس پہل سے ایک تو عام لوگوں کا وقت بچ جا ئے گا دوسرے سر کا ری دفاتر کے اندر بھی لوگوں کی غیر ضروری آمد پر قدغن لگ جا ئے گی جس کے نتیجہ میں ان دفاتر کا کام کا ج بہتر ہو جا ئے گا۔اب انتظامیہ کے اعلیٰ حکام کو یہ بات یقینی بنانا ہو گی کہ وہ آن لا ئین موڈ میں موصول ہو ئی درخواستوں پر فو ری عمل در آمد یو یقینی بنا ئیں تاکہ آن لا ئین طور درخواست دینے والے عام لوگوں کو مختلف النو ع اسنا د کی حصولیابی میں غیر ضروری تا خیر کا شکا ر نہ بنایا جا ئے۔جموں و کشمیر حکو مت کو اس طرح کی پہلوں اور اقدامات کو موثر بنانے کے لئے مختلف محکمہ جا ت کے ملا زمین میں احتساب پیدا کر نے کے لئے اقداما ت کر نا ہوں گے تاکہ آن لا ئین طریقہ پر عام لوگوں کے لئے مخصوص کی جانے والی خد ما ت کے نظام کو موثر سے مو ثر تر بنا دیا جا سکے۔ساتھ ہی ساتھ یہ با ت بھی ضروری ہے کہ اس طرح کی آن لا ئین سہولیات کا دائرہ بڑ ھا کر جموں وکشمیر کے ہر ضلع میں اس طرح کی سہو لیا ت شروع کی جا نی چاہئیں تا کہ دور دراز علا قوں میں رہا ئش پذیر لوگوں کو بھی یہ سہولیا ت گھر بیٹھے ہی فراہم کی جا سکیں۔دیہی اضلا ع میں چو نکہ لوگوں کو رسمل و رسائل کے اس قدر بہترین ذرائع اور وسائل دستیا ب نہیں ہو تے ہیں لہذاء اگر اس طرح کی خد ما ت اور سہولیات کا دائرہ ان اضلا ع تک بھی بڑ ھا دے تو یہ بہتر حکمرانی کی سمت میں سب سے بڑا اقدام ہو گا اور اس سے انتظامیہ کو لوگوں کی دہلیز تک پہنچانے کے جموں وکشمیر کی حکو مت کے دیر ینہ خواب کو شر مندہ ٔ تعبیر کر نے میں کا فی مدد ملے گی۔چونکہ آن لا ئین سہولیا ت کی فراہمی کا نظام تیز رفتا ر ہے تو اس سے عام آدمی کا وقت بھی بچے گا اور سرکا ری محکموں کے کا م کا ج میں شفا فیت بھی آئے گی۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

سنا ہے کل ویلنٹائن ڈے ہے

Next Post

سنجیو ورما نے اودھمپور ضلع کا وسیع دورہ کیا ، کئی پروجیکٹوں کی پیش رفت کا جائیزہ لیا

Related Posts

دھیر ج گپتا کی قیادت میں ٹاکن واری۔ بخشی پورہ سرینگر میں عوامی رابطہ پروگرام منعقد

دھیر ج گپتا کی قیادت میں ٹاکن واری۔ بخشی پورہ سرینگر میں عوامی رابطہ پروگرام منعقد

جنگلات میں آتشزدگیوں کی وارداتیں

جنگلات میں آتشزدگیوں کی وارداتیں

ملک امان اللہ صاحب ؒ کا سالانہ عرس:ترقی اپنی جگہ لیکن ماضی بھی ناقابل فراموش

ملک امان اللہ صاحب ؒ کا سالانہ عرس:ترقی اپنی جگہ لیکن ماضی بھی ناقابل فراموش

جموں و کشمیر میں پراپر ٹی ٹیکس کا اطلا ق، خواہ مخواہ کی افواہوں پر لوگ کان نہ دھر یں

جموں و کشمیر میں پراپر ٹی ٹیکس کا اطلا ق، خواہ مخواہ کی افواہوں پر لوگ کان نہ دھر یں

لینڈ ریکارڈس انفارمیشن سسٹم

اللہ ہے نا۔۔۔۔!!

ادویات کی نر خیں آسمان پر

Next Post
سنجیو ورما نے اودھمپور ضلع کا وسیع دورہ کیا ، کئی پروجیکٹوں کی پیش رفت کا جائیزہ لیا

سنجیو ورما نے اودھمپور ضلع کا وسیع دورہ کیا ، کئی پروجیکٹوں کی پیش رفت کا جائیزہ لیا

مندیپ کور نے سکاسٹ جے کا دورہ کیا ، Unnati کے تحت تربیتی پروگرام کا جائیزہ لیا

مندیپ کور نے سکاسٹ جے کا دورہ کیا ، Unnati کے تحت تربیتی پروگرام کا جائیزہ لیا

حدبندی کامقصد بی جے پی کو فائدہ پہنچانا: محبوبہ مفتی

حدبندی کامقصد بی جے پی کو فائدہ پہنچانا: محبوبہ مفتی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail