منگل, جولائی ۱, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

سنجیو ورما نے کٹھوعہ کا وسیع دورہ کیا ، وی ایف سیز ،پی آر آئیز کے ساتھ بات چیت کی

by Srinagar Mail
20/02/2022
A A
سنجیو ورما نے کٹھوعہ کا وسیع دورہ کیا ، وی ایف سیز ،پی آر آئیز کے ساتھ بات چیت کی
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

کمشنر سیکرٹری جنگلات اور ماحولیات سنجیو ورما نے کٹھوعہ کا ایک وسیع دورہ کیا جہاں انہوں نے ولیج فاریسٹ کمیٹیوں ( وی ایف سیز ) ، ولیج پنچائت پلانٹیشن کمیٹیوں ( وی پی پی سیز ) اور عوامی نمائندوں سے بات چیت کی ۔ کمشنر سیکرٹری جنگلات کے ہمراہ ڈائریکٹر سوشل فاریسٹری روشن جگی ، ڈائریکٹر سوئل اینڈ واٹر کنزرویشن ڈاکٹر ٹی ایس اشوک کمار ، چیف کنزرویٹر آف فاریسٹ ( سی سی ایف ) جموں بی ایم شرما ، ریجنل ڈائریکٹر سوشل فاریسٹ مہندر گپتا ، جوائینٹ ڈائریکٹر سوئل اینڈ واٹر کنزرویشن ابھیجیت جوشی ، ڈی ایف او کٹھوعہ وویک مودی اور ڈی ایف او بسوہلی اشونی کمار بھی تھے ۔ سب سے پہلے کمشنر سیکرٹری نے لوگیٹ ، سحر اور شیر کوٹلہ پنچائتوں کے ممبران اور لوگوں کے ساتھ بات چیت کی ۔ انہوں نے پی آر آئی کے حقیقی مطالبات کو غور سے سُنا جنہوں نے کمشنر سیکرٹری اور سینئر افسران پر زور دیا کہ وہ جنگلاتی علاقوں میں زیادہ پھل دار درخت لگا کر بندروں کے ذریعے فصلوں کی تباہی کے مسئلے کو حل کرنا ، کنڈی کے علاقے میں تالابوں اور پانی کے ذخیرہ کرنے کے ڈھانچے کے نیٹ ورک کو بڑھانا اور علاقے میں بانس کے پختہ جھنڈ کو نیلام کرنے کے بارے میں آگاہ کیا ۔ کمشنر سیکرٹری نے یقین دلایا کہ محکمہ پی آر آئیز کے تمام حقیقی مطالبات کو پورا کرنے کیلئے پر عزم ہے ۔ انہوں نے ڈی ایف اوز کو ہدایت دی کہ وہ شجرکاری کیلئے پنچائتوں کی مشاورت سے علاقوں کی پہلے سے نقشہ سازی کو یقینی بنائیں ، بانس کے پختہ جھرمٹ والے علاقوں کی نشاندہی کریں اور جنگلی حیات کیلئے پھلوں کے پودے لگائے جائیں ۔ سنجیو ورما نے ہری چک فاریسٹ نرسری کے اپنے دورے کے دوران معیاری پودوں کی ضرورت پر زور دیا ۔ وائلڈ لائف ٹریننگ سنٹر جسروٹا میں کمشنر سیکرٹری نے کٹھوعہ ضلع میں جاری گرین انڈیا مشن کی پیش رفت کا جائیزہ لیا ۔ انہیں بتایا گیا کہ کٹھوعہ ضلع کے تین فاریسٹ ڈویژنوں میں پھیلے ہوئے 271 ہیکٹر شدید طور پر تباہ شدہ جنگلاتی علاقے کی بحالی کا کام شروع کیا جا رہا ہے ۔ اس موقع پر کولی کوپر اور جسروٹا پنچائتوں کے سرپنچوں نے بھی بالترتیب کولی کوپر کے بالائی علاقوں میں پانی ذخیرہ کرنے کے ڈھانچے کی تعمیر اور جسروٹا علاقے میں لکڑی کی دستیابی کے اپنے مطالبات پیش کئے ۔ کمشنر سیکرٹری نے موقع پر ہی متعلقہ سینئر افسران کو ان مطالبات کو حل کرنے کی ہدایت جاری کیں ۔ اس موقع پر محکمہ سوشل فاریسٹری نے گورنمنٹ مڈل سکول دھلی میں ’’ آزادی کا امرت مہواتسو ‘‘ کے تحت ایک شجر کاری مہم چلائی جس میں طلباء ، پی آر آئیز ، وی پی پی سیز اور مقامی لوگ شامل تھے ۔ سرپنچ دھلی سبھاش شرما نے دھلی تالاب کی مرمت اور دھلی میں بائیو ڈائیورسٹی پارک تیار کرنے مقامی مانگ کو پیش کیا ۔ کمشنر سیکرٹری نے پرانے تالابوں کی بحالی اور کنڈی پٹی میں نئے کام شروع کر کے نچلی سطح پر پانی کے تحفظ کیلئے کام کرنے کی فوری ضرورت پر زور دیا ۔ پروگرام کا اختتام کمشنر سیکرٹری کے ذریعہ مقامی عوام میں پودے کی تقسیم کے ساتھ ہوا ۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

بنگڈار گترو ترال میں پانی کی قلت سے لوگوں کو مشکلات

Next Post

چھ لاکھ افراد نشے کے شکار ،اب نہ جا گے تو بہت دیر ہو سکتی ہے !

Related Posts

چھے ماہ کے شیرخواربچے کوضلع اسپتال کشتواڑ سے اغواکرنے والی خاتون ,پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار

کٹھوعہ میں پٹواری کو رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا۔

سکینہ اِیتو نے صوبہ کشمیر میں صحت پروجیکٹوں پر جاری کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

سکینہ اِیتو نے صوبہ کشمیر میں صحت پروجیکٹوں پر جاری کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

مرکزی حکومت نے جموں وکشمیرکو مکمل ریاستی درجہ بحال کرنے کا ارادہ کرلیا،فیصلہ کن مشاورت جاری

شری امر ناتھ جی یاترا  2024 سے پہلے، اے ڈی جی پی ایل اینڈ او نے پی سی آر کشمیر میں مشترکہ میٹنگ کی صدارت کی

امر ناتھ یاترا کے کئے کثیر سطحی حفاظتی انتظامات:آئی جی پی کشمیر

ایڈز سے متاثرہ اَفراد ہمدردی کے مستحق ہیں، نہ کہ نفرت کے۔سکینہ اِیتو

ایڈز سے متاثرہ اَفراد ہمدردی کے مستحق ہیں، نہ کہ نفرت کے۔سکینہ اِیتو

دھرم گنڈ ترال میں درخت کے ساتھ لٹکی سکھ لڑکے کی لاش برآمد

دھرم گنڈ ترال میں درخت کے ساتھ لٹکی سکھ لڑکے کی لاش برآمد

Next Post
غیر تسلی بخش کار کر دگی اور محکمہ ٔ صحت کا حکمنامہ

چھ لاکھ افراد نشے کے شکار ،اب نہ جا گے تو بہت دیر ہو سکتی ہے !

آبگاہوں کی صفائی اورتحفظ،حکومت کی کوششیں قابل سراہنا

20فروری:سماجی انصاف کا عالمی دن

ہندوستان ڈرون کے میدان میں پوری دنیا کو نئی قیادت فراہم کریگا

ہندوستان ڈرون کے میدان میں پوری دنیا کو نئی قیادت فراہم کریگا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail