بدھ, جولائی ۲, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

گر یزمیں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، پائلٹ کی موقعہ پرہی موت،شریک پائلٹ شدید زخمی

by Srinagar Mail
12/03/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

شمالی کشمیر کے قصبہ گریز کے تلیل علاقے میں جمعے کی دوپہر کو فوج کا ایک چیتا چاپر گر کر تباہ ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں پائلٹ اور اس کا ساتھی زخمی ہوئے جنہیں علاج ومعالجہ کی خاطر ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹروں نے کوپائلٹ کو مردہ قرار دیا۔ذرائع نے بتایا کہ گریز سے قریب چالیس کلو میٹر دور تلیل کے گجران نالے میں جمعے کی دوپہر کو فوج کا ایک چیتا چاپر گر کر تباہ ہوگیا۔انہوں نے بتایا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا جس دوران کوپائلٹ کی لاش برآمد کی گئی جبکہ پائلٹ کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر اس کی حالت تشویشناک بنی ہوئی ہے۔سری نگر میں مقیم دفاعی ترجمان نے حادثے کے متعلق جانکاری فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ جمعے کے روز گریز سیکٹر میں ایک بیمار بی ایس ایف اہلکار کو ہسپتال لیجانے کی خاطر ایک چاپر کوجائے موقع کی اور روانہ کیا گیا جس دوران گجران باروب کے نزدیک اْس کا رابط کنٹرول روم سے ٹوٹ گیا۔انہوں نے بتایا کہ فوری طورپر فوج نے ریسکیو آپریشن شروع کیا جس دوران ہیلی کاپٹروں کی بھی خدمات حاصل کی گئی۔ترجمان کے مطابق سرچ ٹیم نے گجران نالہ کے نزدیک تباہ شدہ چاپر کے ملبے کے نزدیک زخمی پائلٹ اور کو پائلٹ کو دیکھا اور اْنہیں فوری طورپر کمانڈ ہسپتال اْدھم پور منتقل کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ اس حادثے میں 29 سالہ کوپائلٹ جس کی شناخت میجر سنکلپ کے بطور ہوئی ہے زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا جبکہ پائلٹ کی بھی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔اْن کے مطابق چاپر کو حادثہ کیسے اور کن حالات میں ہوا اس کی جانچ پڑتال شروع کی گئی ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ مہلوک کو پائلٹ میجر سنکلپ یادو سال 2015 میں تعینات ہوا اور وہ جے پور راجستھان کا رہنے والا ہے۔دفاعی ترجمان کے مطابق بہادر کوپائلٹ نے اپنے پیچھے والد کو چھوڑا ہے۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

ایگریکلچر سیڈ فارم پدگام پورہ اونتی پورہ میں ملازمین کا حتجاج

Next Post

نجی سکولوں کو ٹرانسپورٹ فیس میں 12فیصد اضافہ کرنے کی اجازت

Related Posts

ہاوس بوٹ ایسو سی ایشن اور ڈل باشندوں کی وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سے ملاقات دیرینہ مسائل پر توجہ دینے کا مطالبہ

ہاوس بوٹ ایسو سی ایشن اور ڈل باشندوں کی وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سے ملاقات دیرینہ مسائل پر توجہ دینے کا مطالبہ

چیف سیکرٹری نے یاتری نواس کا دورہ کیا

چیف سیکرٹری نے یاتری نواس کا دورہ کیا

سکینہ اِیتونے سکمز کے قیام کا سہرا شیرکشمیر کو دِیا اورجموںوکشمیر کے صحت شعبے میں خدمات کو ’بے مثال ‘ قرار دیا

سکینہ اِیتونے سکمز کے قیام کا سہرا شیرکشمیر کو دِیا اورجموںوکشمیر کے صحت شعبے میں خدمات کو ’بے مثال ‘ قرار دیا

چھے ماہ کے شیرخواربچے کوضلع اسپتال کشتواڑ سے اغواکرنے والی خاتون ,پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار

کٹھوعہ میں پٹواری کو رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا۔

سکینہ اِیتو نے صوبہ کشمیر میں صحت پروجیکٹوں پر جاری کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

سکینہ اِیتو نے صوبہ کشمیر میں صحت پروجیکٹوں پر جاری کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

مرکزی حکومت نے جموں وکشمیرکو مکمل ریاستی درجہ بحال کرنے کا ارادہ کرلیا،فیصلہ کن مشاورت جاری

Next Post
نجی سکولوں کو ٹرانسپورٹ فیس میں 12فیصد اضافہ کرنے کی اجازت

نجی سکولوں کو ٹرانسپورٹ فیس میں 12فیصد اضافہ کرنے کی اجازت

جموں و کشمیر کو مقبول اِنتخاب کے زُمرے میں یوم جمہوریہ پریڈ میں تیسرا بہترین ٹیبلو ملا

جموں و کشمیر کو مقبول اِنتخاب کے زُمرے میں یوم جمہوریہ پریڈ میں تیسرا بہترین ٹیبلو ملا

کولگام میں مسلح افراد کا حملہ، سرپنچ ہلاک

کولگام میں مسلح افراد کا حملہ، سرپنچ ہلاک

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail