جمعرات, مئی ۱۵, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home کھیل

شاہین شاہ آسٹریلیا کیخلاف بولنگ اٹیک کی قیادت کیلئے پُرعزم

by Srinagar Mail
13/02/2022
A A
شاہین شاہ آسٹریلیا کیخلاف بولنگ اٹیک کی قیادت کیلئے پُرعزم
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

لیفٹ آرم فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی فی الحال ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 میں لاہور قلندرز کی قیادت کررہے ہیں۔ایک طرف تو نوجوان فاسٹ باؤلر کی نظریں ایچ بی ایل پی ایس ایل کی چمچماتی ٹرافی پر جمی ہیں تاہم دوسری طرف وہ آسٹریلیا کے 24 سال بعد تاریخی دورہ پاکستان میں ہوم سائیڈ کے مضبوط باؤلنگ اٹیک کی قیادت کرنے کے لیے بھی پرعزم ہیں۔آسٹریلیاکی ٹیم آخری مرتبہ 1998 میں پاکستان آئی تھی، یہ وہ وقت تھا جب شاہین شاہ آفریدی پیدا بھی نہیں ہوئے تھے۔ اس دورے میں آسٹریلیا کی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت مارک ٹیلر اور ون ڈے سائیڈ کی قیادت اسٹیو واہ نے کی تھی۔ آسٹریلیا نے ٹیسٹ سیریز میں 0-1 اور ون ڈے انٹرنیشنل سیریز میں 0-3 سے کامیابی حاصل کی تھی۔کیلنڈر ایئر 2021 کے 9 ٹیسٹ میچز میں 47 وکٹیں حاصل کرنے والے شاہین شاہ آفریدی نے گزشتہ سال میں مجموعی طور پر 36 انٹرنیشنل میچز میں 78 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ وہ 4 مارچ سے شروع ہونے والی کیلنڈر ایئر 2022 کی پہلی سیریز میں بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔4 مارچ کو راولپنڈی سے شروع ہونے والی آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے تینوں میچز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہیں۔اکیس سالہ فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ جب آسٹریلیا نے آخری مرتبہ پاکستان کا دورہ کیا تھا تووہ پیدا بھی نہیں ہوئے تھے۔ انہوں نےکہا کہ یہ سیریز بہت اہم ہے اور وہ یہاں متاثرکن کارکردگی پیش کرکے کیلنڈر ایئر 2022 کا بہترین آغاز کرنے کے خواہشمند ہیں۔فاسٹ باؤلر کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا جیسی بڑی ٹیموں کے خلاف سیریز میں عمدہ کارکردگی پیش کرنے سے کھلاڑیوں کے اعتماد اور اسٹیٹس میں اضافہ ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال پاکستان کے باؤلنگ اٹیک نے شاندار کارکردگی کامظاہرہ کیا تھا۔ انہوں نے حسن علی کے ساتھ مل کر اننگز کے آغاز سے ہی حریف بیٹرز کو دباؤ کا شکار کرکے پویلین کی راہ دکھانے کی کوشش کی تھی اور وہ آئندہ بھی اسی تسلسل کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔انہیں یقین ہے کہ دونوں ٹیموں کے مابین تاریخی سیریز کے سنسنی خیز میچز دیکھنے کے لیے شائقین کرکٹ کی ایک بڑی تعداد اسٹیڈیم کا رخ کریں گے۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

اچانک کھڑے ہونے پر سر چکرانے لگتا ہے تو روک تھام کا آسان طریقہ جان لیں

Next Post

آئی پی ایل کی نیلامی بیچ میں ہی روکنا پڑی

Related Posts

’کشمیر کے نوجوانوں میں جذبہ کی کمی نہیں پلیٹ فارم کی ضرورت ہے‘: عرفان پٹھان

’کشمیر کے نوجوانوں میں جذبہ کی کمی نہیں پلیٹ فارم کی ضرورت ہے‘: عرفان پٹھان

ڈگری کالج ترال کی جانب سے برن تھری میں7روزہ NSS خصوصی ونٹرکیمپ شروع

ڈگری کالج ترال کی جانب سے برن تھری میں7روزہ NSS خصوصی ونٹرکیمپ شروع

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے یوم جمہوریہ پریڈ 2025میں مثالی کارکردگی کےلئے جموںوکشمیر او رلداخ این سی سی کیڈٹوں کی ستائش کی

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے یوم جمہوریہ پریڈ 2025میں مثالی کارکردگی کےلئے جموںوکشمیر او رلداخ این سی سی کیڈٹوں کی ستائش کی

ووشو اسٹار عایرہ چشتی نے 38ویں نیشنل گیمز میں سلور میڈل جیت لیا

ووشو اسٹار عایرہ چشتی نے 38ویں نیشنل گیمز میں سلور میڈل جیت لیا

ستیش شرما نے سونہ مرگ میں پہلے سکیئنگ ٹریننگ پروگرام کا اِفتتاح کیا

ستیش شرما نے سونہ مرگ میں پہلے سکیئنگ ٹریننگ پروگرام کا اِفتتاح کیا

آڈہ پتھری ماحچھہامہ ترال میں کھیل کا میدان تعمیر کرنے کا مطالبہ

Next Post
آئی پی ایل کی نیلامی بیچ میں ہی روکنا پڑی

آئی پی ایل کی نیلامی بیچ میں ہی روکنا پڑی

کوہلی 15 ویں بار صفر پر آؤٹ

کوہلی 15 ویں بار صفر پر آؤٹ

محمد رضوان نے مصباح الحق کا ریکارڈ برابر کردیا

محمد رضوان نے مصباح الحق کا ریکارڈ برابر کردیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail